۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دیدار رئیس شورای حوزه علمیه خوزستان با اساتید، خطبا و طلاب حوزه علمیه الغدیر اهواز

حوزہ / آیت اللہ موسوی جزائری نے اہواز کے مدرسہ علمیہ الغدیر کے اساتذہ اور طلاب سے گفتگو کے دوران کہا: ایک طالبعلم کو درس پڑھنے کے ساتھ ساتھ باتقوا بھی ہونا چاہئے کیونکہ تقوا کے بغیر علم تاریکی ہے اور اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صوبہ خوزستان کے حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے سربراہ آیت اللہ موسوی جزائری نے اہواز کے مدرسہ علمیہ الغدیر کے اساتذہ اور طلاب سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مدرسہ علمیہ الغدیر کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین محسن حیدری نے اس مدرسہ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مدرسہ علمیہ الغدیر کے اساتذہ اور طلاب کی کامیابیوں پر طلاب، اساتذہ اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔

آیت اللہ موسوی جزائری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا:ایک طالبعلم کو عالم ہونا چاہئے یعنی وہ درس کو اس طرح پڑھے کہ معاشرہ کی ضروریات کا جواب دے سکے۔

انہوں نے مزید کہا: ایک طالبعلم کو درس پڑھنے کے ساتھ ساتھ تہذیبِ نفس اور تقوا کی جانب بھی توجہ دینا چاہئے کیونکہ تقوا کے بغیر علم تاریکی ہے اور اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

حوزہ علمیہ خوزستان کی اعلی کونسل کے سربراہ نے آخر میں مدرسہ الغدیر کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین محسن حیدری، اساتذہ، طلاب اور مدرسہ کی انتظامیہ کی زحمات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

علم تقویٰ کے بغیر تاریکی ہے، آیت اللہ موسوی جزائری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .